ہند:پانامہ کیس میں ملوث افراد کےخلاف تحقیقات
نئی دہلی ..... حکومت نے ایک پارلیمانی پینل کو آگاہ کیا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس میں 49 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بتایا کہ ایسے لوگوں کے خلاف تحقیقات جلد مکمل ہوگی۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے2 ارکان نے ایک ماہ قبل اس بارے میں سوال اٹھایا تھا۔ اگرچہ حکومت نے پانامہ پیپرز کیس میں ملوث افراد کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا۔ بورڈ نے 15فروری کو پانامہ پیپر کیس کے سلسلے میں 18ملکوں سے رپورٹیں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں آف شور کمپنیوں میں ہندوستا نیوں نے پیسہ لگایا تھا۔