Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

ابشر کے ذریعہ گاڑی کی نئی نمبر پلیٹ حاصل کی جاسکتی ہے؟

گاڑی کی نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑی کی پرانی یا بوسیدہ نمبر پلیٹ کی جگہ نئی نمبر پلیٹ ابشر کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔

اردو نیوز کا فیس بک پیج لائک کریں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی ابشر میں اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، محکمہ ٹریفک کی خدمات میں جائیں اور وہاں گاڑیوں کے سیکشن میں جاکر نمبر پلیٹ کی تبدیلی  کے آپشن میں جائیں۔‘
’اپنی گاڑی کی تفصیل لکھیں اور نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے بٹن پر کلک کر دیں۔‘

اردو نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

محکمے نے کہا ہے کہ ’نمبر پلیٹ کی شکل بھی اپنی پسند کے مطابق یا گاڑی کی نوعیت کے حساب سے حاصل کی جاسکتی ہے۔‘

شیئر: