شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید کی ملاقات
’کانفرنس کے ضمن میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امارات کے صدر شیخ محمد زاید کی انڈونیشیا میں ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جی 20 کانفرنس کے ضمن میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کی برادرانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کے معاملات اور مشترکہ پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
ملاقات کےدوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان، ولی عہد کے سکریٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرسید اور اماراتی وفد کے ارکان شامل تھے۔