Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شہزادہ محمد بن سلمان جی20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ

سعودی ولی عہد ایشیا کے  کئی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کو انڈونیشیا کے شہر بالی کے لیے روانہ ہوگئے۔
شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان باہمی تعلقات کے استحکام کے لیے ایشیا کے  کئی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔
ایوان شاہی نے پیر کو اعلامیے میں کہا کہ’ سعودی ولی عہد کا دورہ  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرعمل میں آرہا ہے‘۔
 بیان کے مطابق ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایشیا کے متعدد ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔ دورے کا ہدف سعودی قیادت کی یہ خواہش ہے کہ مملکت اور دوست ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں اور سعودی قیادت دوست ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطوں میں رہے‘۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان متعدد ایشیائی ممالک کی جانب سے دورے کے دعوت نامے ملنے پر دورہ کررہے ہیں۔ 
سعودی ولی عہد اپنے دورہ ایشیا کے دوران متعلقہ ایشیائی ممالک کے قائدین اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور و مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

شیئر: