Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار 52 کو سکارٹ کیا

سعودی ایف 15 ایس ای اور ٹائیفون طیاروں نے فضائی سرحد عبور کرائی ہے(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
 امریکہ کے سٹراٹیجک بمبار 52 کو سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اپنے حصار میں  لے کر سعودی فضائی حدود سے سکارٹ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت دفاع نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب کے ایف 15 ایس ای اور ٹائیفون طیاروں نے مشرق وسطی کی فضائی سرحدوں کی نگرانی کرنے والے امریکی بمبار 52 کو مملکت کی فضائی سرحدیں عبور کرائی ہے‘۔

یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ مشن کے تحت کیا گیا(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ مشن کے تحت کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی فضائی افواج خطے کے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کررہی ہیں‘۔ 
سعودی اور امریکی فضائی افواج مقررہ نظام الاوقات کے مطابق مشترکہ مشقیں کرتی رہتی ہیں۔
اس پالیسی کے تحت مارچ 2022 میں دونوں ملکوں کی فضائیہ نے مشقیں کی تھیں۔ علاوہ ازیں سٹراٹیجک حربی استعداد  بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کی فضائیہ مختلف مشقوں میں شریک ہے۔ 

شیئر: