Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

حزب اسلامی کے سربراہ حکمت یا ر کا دورہ کابل

کابل ...حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار جمعرات کو طویل عرصہ کے بعد کابل پہنچیں گے۔ ا حزب اسلامی اورافغان اعلیٰ امن کونسل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت افغان حکومت نے حزب اسلامی سے تعلق رکھنے والے 55 قیدیوں کو کابل کے پل چرخی جیل سے رہا کردیا ۔ معاہدے کے تحت افغان حکومت 69 قیدیوں کو رہا کرنے کی پابند ہے۔ حزب اسلامی کے ترجمان نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ گلبدین حکمت یار کی کابل آمد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ کابل پہنچنے پران کا شاندار استقبال ہوگا۔
 
 
 

 

شیئر: