واشنگٹن...امریکا نے لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان اور ہند براہ راست مذاکرات کر یں کیو نکہ عملی تعاون ہی دونو ں ملکو ں کے مفا د میں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ہمارا ماننا ہے کہ عملی تعاون ہی پاکستان اور ہند کے مفاد میں ہے۔امریکی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ہندکے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔