Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے کون سی خوشبویات استعمال کی جاتی ہیں؟

مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو خاص طور پرجمعے کے دن خوشبویات سے معطر کیا جاتا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے جمعے کی نماز کے لیے مسجد الحرام مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کا خیرمقدم  بہترین خوشبویات اور عود سے کیا جا رہا ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام، اس کے صحنوں، دالانوں اور خانہ کعبہ کو خاص طور پرجمعے کے دن خوشبویات سے معطر کیا جاتا ہے۔
یہ کام خانہ کعبہ کی تعظیم،عمرہ زائرین اور نمازیوں کو خوشبوؤں سے معطر ماحول میں عبادت کےلیے کیا جارہا ہے۔ معطر ماحول میں عبادت گزاروں کو آرام و سکون ملتا ہے۔ 
اردو نیوز کا فیس بک پیج لائک کریں
مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے ہر روزبڑی مقدار میں اعلی درجے کا عود جو المعتق السیوفی الکلمنتان اور المروکی کے نام سے معروف ہیں استعمال کیا جا رہا ہے۔
حجر اسود، ملتزم (خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ) اور رکن یمانی کو معطر کرنے کے لیے 20 تولہ عود ہر روز لگایا جاتا ہے۔ معطر کرنے والی ٹیم دس سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ 

شیئر: