Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

بریدہ سبزی منڈی میں زمین دھنسنے سے دکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں 

 دکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے شہربریدہ میں جمعے کو سبزی منڈی میں زمین دھنسنے سے دکانوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی سبزی منڈی کو خالی کرالیا اور امدادی کارروائیاں کیں۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ زمین دھنسنے اور دکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
قصیم ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان نے زمین دھنسنے کے اسباب کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ 

شیئر: