Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

خادم حرمین شریفین نے قصر الحکم اور مصمک محل کا دورہ کیا 

خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان بن عبدالعزیز نےجمعرات کو ریاض شہر میں واقع ’قصر الحکم‘ زون کا دورہ کیا۔ وہ ریاض گورنریٹ اور المصمک محل بھی گئے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو خوش آمدید کہا۔

خادم حرمین شریفین نے گورنرہاوس کا بھی دورہ کیا(فوٹو، ایس پی اے) 

اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، سیکریٹری گورنریٹ ڈاکٹر فیصل السدیری اور دیگر عہدیدار بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ 
خادم حرمین شریفین نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دور کے شاندار کارناموں کی یادیں تازہ کیں جو ان کے  گورنر ریاض کے زمانے میں انجام پائے  تھے۔ 
گورنریٹ سے خادم حرمین شریفین قصر المصمک گئے۔ وہاں انہوں نے مسجد، شاہی مجلس (الدیوانیہ) اور مختلف صحنوں، بالائی منزل اور عوامی تاریخی نوادر دیکھے۔

گورنرریاض نے شاہ سلمان کا استقبال کیا(فوٹو، ایس پی اے)

المصمک محل کی تعمیر امام عبداللہ بن فیصل  بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود  (1282ھ  مطابق 1865) کے عہد میں  شروع پوئی تھی۔
یہ آل سعود کا قابل دید تاریخی محل ہے۔ یہاں مملکت سعودی عرب میں منتشر ریاستوں کو متحدہ ریاست کے سائبان تلے لانے کے سلسلے میں بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی جدوجہد کی تاریخ  پیش کی جارہی ہے۔ 
اس موقع پر خادم حرمین شریفین کے ہمراہ  شاہی خاندان کی  اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

شیئر: