Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فلائی ناس کی جدہ سے مارسیلی کے لیے پہلی براہ راست پرواز

مارسیلی آبادی کے لحاظ سے فرانس کا دوسرا بڑا شہر ہے (فوٹو عاجل)
مشرق وسطی کی فضائی کمپنی فلائی ناس نے بدھ کو جدہ سے فرانس کے شہر مارسیلی کے لیے پہلی براہ راست پرواز روانہ کی ہے۔
عاجل اور سبق ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں فرانسیسی قونصلیٹ اور فلائی ناس کے عہدیدار شریک ہوئے۔ 
فلائی ناس جدہ سے آئندہ سنیچر اور بدھ کو ہفتے میں دو پروازیں مارسیلی کے لیے چلائی گی۔ مارسیلی آبادی کے لحاظ سے فرانس کا دوسرا بڑا شہر ہے۔
 سعودی فضائی کمپنی نے حال ہی میں مارسیلی سمیت چار نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازوں کا معاہدہ کیا تھا۔ داربیضا، الجزائر اور الماتا کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔

شیئر: