جازان میں گاڑی سے 26 ہزار سے زیادہ ممنوعہ گولیاں برآمد
چیک پوسٹ سے گزرنے والے ایک شہری کو شک کی بنیاد پر روکا گیا تھا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جازان پولیس نے سرحدی علاقے سے ایک مقامی شہری کے قبضے سے 26 ہزار سے زیادہ ممنوعہ گولیاں برآمد کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان پولیس نے بیان میں کہا کہ ’الدائر کمشنری کے عثوان علاقے میں سرحدی محافظوں اورامن عامہ کے اہلکاروں نے مشترکہ چیک پوسٹ سے گزرنے والے ایک شہری کو شک کی بنیاد پر روکا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مقامی شہری کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس سے 26250 ایسی ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں جنہیں استعمال کرنے کے لیے صحت ادارے کی منظوری ضروری ہوتی ہے‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری نے ممنوعہ گولیاں گاڑی کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی تھیں‘۔