Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

ایئرپورٹ میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور سعودی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا (فوٹو: پاکستانی سفارت خانہ)
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مملکت سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور سعودی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ دورے میں بلاول بھٹو زرداری اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ سعودی پاکستان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
سرکاری مصروفیات کے علاوہ وزیر خارجہ مقامی میڈیا سے گفتگو اور مملکت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون فروغ پائے گا۔  

شیئر: