Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں،فاروق ستار کا مطالبہ

لاہور...ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں تاکہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مطالبے کا نہیں فیصلے کا وقت ہے۔منتخب حکومت کے نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی بالادستی کو قائم رکھیں۔ حکومت وقت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ گیا۔ لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی بھی منتخب حکومت پر لازم ہے کہ وہ آئین کی بالادستی کو قائم رکھے۔ مردم شماری اور بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا۔ حکومتوں کا کام عدالتیں کر رہی ہیں۔ اس لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔نیب حکمرانوں اور اپوزیشن کے گھر کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ 2ہزار ارب کے ایک سو سے زائد میگا اسکینڈل پر ازخود کارروائی کرے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے سندھ حکومت کی بے ضابطگیوں سے متعلق وائٹ پیپر بھی جاری کیا ۔ 

 

شیئر: