Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

بحرین: سنابس ولیج کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی

منامہ: منامہ کے سنابس ولیج کے قریب ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی اخبار الوسط سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہدین نے کہا ہے کہ ایک گاڑی ایک شہری چلا رہا تھا کہ اچانک گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری جان بچاتے ہوئے گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیمیں نے اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: