Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
تازہ ترین

حرمین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کردیا

’غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین نے مرمت کا کام ریکارڈ وقت میں انجام دیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غلا ف کعبہ میں معمول کی مرمت کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین نے  مرمت کا کام ریکارڈ وقت میں انجام دیا ہے‘۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی مرمت پر مامور شعبے کے سربراہ فہد بن حضیض الجابری نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کی مرمت وقفے وقفے سے ہوتی رہتی ہے‘۔
’ماہرین کی ٹیم روزانہ غلاف کعبہ کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی مرمت کی ضرورت پیش آنے پر فوری کام کرتے ہیں‘۔

شیئر: