Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عادل الجبیر سے آسٹریلوی وزیر ماحولیات کی ملاقات

ماحولیات کے شعبے میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو ریاض میں آسٹریلیا کے وزیر ماحولیات اور کلائمنٹ ایکشن ریس وٹبی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں تعاون کے پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس شعبے میں مملکت کے اقدامات خصوصا سعودی عرب اور مشرق وسطی گرین انیشیٹو اور اس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: