Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سپورٹس کلب میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے متحرک مصلے

متحرک مصلوں میں لاوڈ سپیکر کی سہولت بھی موجود ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ادارہ امربالمعروف ونہی عن المنکرکی جانب ’قلوۃ‘ کمشنری کے سپورٹس کلب میں نماز باجماعت کی ادائیگی کے لیے متحرک مصلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق متحرک مصلوں کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں لاوڈ سپیکرز اور نماز کی ادائیگی کےلیے صفوں کی سہولت مہیا کی جاتی ہے جبکہ بعض متحرک مصلوں میں وضو کےلیے بھی خصوصی بندوبست ہوتا ہے۔ 

مصلے ان مقامات پرپہنچائے جاتے ہیں جہاں باقاعدہ مسجد نہیں ہوتی(فوٹو سبق)

متحرک مصلے خصوصی گاڑیوں میں بنائے جاتے ہیں جنہیں وقت ضرورت مختلف مقامات پرپہنچایا جاسکتا ہے۔ مصلے ان مقامات پرپہنچائے جاتے ہیں جہاں باقاعدہ مسجد نہیں ہوتی۔ 
یہ مصلے پارکوں اورتفریحی مقامات پرخاص طور پر لے جائے جاتے ہیں۔ مصلوں میں نصب سپیکرز آٹومیٹک ہوتے ہیں جنہیں گاڑی کی چھت پرنصب کیاجاتا ہے۔ اذان کے وقت سپیکرز کو خود کارسسٹم کے ذریعے بلند کردیاجاتا ہے تاکہ اذان کی آواز دور تک سنی جاسکے۔ 

شیئر: