Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

طائف میں ڈرائنگ گیلری شائقین کی توجہ کا مرکز

طائف کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ڈرائنگ گیلری کا افتتاح کردیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مشہور شہر طائف کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ڈرائنگ گیلری کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف کے علاوہ دیگر شہروں کے فنکار بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
گیلری میں مختلف شخصیات کے علاوہ سعودی عرب کی تہذیب وثقافت کی عکاسی کرنے والے شاہکاروں کا نمائش کی جا رہی ہے۔
گیلری کی انتظامیہ نے پینٹنگ کا شوق رکھنے والے بچوں اور بڑوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کر رکھا ہے۔
مصوری کا شوق رکھنے والو کے علاوہ عام افراد بھی گیلری میں اپنے فن کی نمائش کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گیلری انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔

شیئر: