گوہاٹی۔۔۔۔آسام میں گائے چوروں کو مار مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا تھا۔یہ دونوں مسلمان تھے اور ان میں ابو حنیف کی عمر 16سال اور ریاض الدین کی عمر 18سال تھی۔آسام کے ناگاؤں ضلع سے ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا ۔گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو گائے چرانے کے شبہ میں ہلاک کیا گیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا لیکن انہیں مردہ قراردیدیا گیا۔لوگوں نے ان دونوں کی لاشیں لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔دونوں کے عزیزوں نے کہا کہ یہ نوجوان چوری میں ملوث نہیں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال سے سختی سے نمٹیں گے۔