Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

آئندہ عرب سربراہ کانفرنس سعودی عرب میں ہوگی 

قائدین کو ان کے اپنے دوسرے گھر سعودی عرب میں خوش آمدید کہیں گے( فوٹو عرب نیوز۹
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  نے کہا ہے کہ’32 ویں عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا‘۔ 
’رکن ممالک کے قائدین، فرمانرواؤں اور صدور کو آئندہ سربراہ کانفرنس میں ان کے اپنے دوسرے گھر سعودی عرب میں خوش آمدید کہیں گے‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فیصل بن فرحان نے کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں کہا کہ’ سعودی عرب مشترکہ عرب جدوجہد کے حوالے سے سربراہ کانفرنس کی قراردادوں کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ قراردادیں عرب لیگ کے کردار کا عملی اظہار ہیں۔‘

شیئر: