Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

غیر قانونی طریقے سے ڈیزل کی بیرون ملک ترسیل پر سزا

’غیر قانونی طریقے سے ڈیزل کی بیرون ملک ترسیل میں 11 افراد اور ایک تجارتی ادارہ ملوث ہے‘ (فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے متعدد افراد اور ایک تجارتی ادارے کوغیر قانونی طریقے سے ڈیزل  بیرون ملک لے جانے پر سزا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طریقے سے ڈیزل بیرون ملک بھیجنا ایک طرح کی سمگلنگ ہے‘۔
’غیر قانونی طریقے سے ڈیزل کی بیرون ملک ترسیل میں 11 افراد اور ایک تجارتی ادارہ ملوث ہے‘۔
’مذکورہ افراد کو مجموعی طور پر 65 سال قید اور 29 ملین ریال جرمانوں کی سزائیں ہوئی ہیں‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے ’تیل اور اس کی تمام مصنوعات کی بیرون ملک ترسیل کے لیے متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ ضروری ہے‘۔
 

شیئر: