Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

50پاکستانی بچوں کا گروپ ہند پہنچ گیا

نئی دہلی ....پاکستان کے مختلف اسکولوں کے طلباء اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت واہگہ سرحد سے ہند پہنچ گئے۔ پروگرام کا مقصد دونوں ملکوں میں امن اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ گزشتہ روز طلباءنے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا جسکے بعد وہ نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ یہ طلباءاپنے پرنسپلوں کے ساتھ 5روزہ دورے پر ہند آئے ہیں۔ اس دورے کا انتظام دہلی میں قائم این جی او نے کیا ہے۔ اکتوبر 2016ءمیںکشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کے بعد یہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ پچھلے چند ماہ میں کسی بھی گروہ کی جانب سے دونوں ملکوںمیں تعلقات بہتر بنانے کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔این جی او کے بانی راکیش گپتا نے کہا کہ اس وقت سیکیورٹی کے بیحد خدشات تھے اور ہم کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے تھے۔ ان بچوں کی عمریں10سے 14سال ہے اور ہم ان بچوں کی قیمت پر ان کی سیکیورٹی کسی بھی طور خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے اس لئے ہم نے گزشتہ سال یہ دورہ ملتوی کردیاتھا۔ اس مرتبہ سیکیورٹی خدشات نہیں اسلئے دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اس ٹیم نے ایک ماہ قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی اور انہیں اس کا یقین بھی نہیں تھا کہ یہ دورہ ہوسکے گا۔

شیئر: