Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شیخ محمد بن زاید سے کرغیز ستان کے صدر کی ملاقات 

دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور کرغیزستان کے صدر صادر جیاروف نے پیر کو ابوظبی کے الشاطی محل میں ملاقات کی ہے۔ 
متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے کرغیزستان کے صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کا مستقبل روشن اور مختلف شعبوں میں موجود تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے دوستانہ تعلقات اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے مہیا امکانات کا جائزہ لیا ہے۔ 
دونوں رہنماوں نے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
گزشتہ برسوں کے دوران امارات اور کرغیزستان کے تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنما باہمی تعلقات کو مزید آگے لے جانے کے خواہش مند ہیں۔
ملاقات کے دوران کہا گیا کہ ’مشترکہ مفادات حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے اور باہمی تعاون کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جایا جائے گا‘۔ 
کرغیز صدر کا کہنا تھا کہ’ ایک پہاڑ کی چوٹی کو شیخ زاید بن سلطان آل نہیان سے منسوب کیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستانہ روابط کے استحکام میں ان کے کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے‘۔
کرغیز صدر نے ایک سرکاری سکول کو بھی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: