سعودی میوزک کمیشن نے ٹک ٹاک پر گانے کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے خصوصی پلیٹ فارم جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک اورانغامی ادارے کے تعاون سے جاری کیا ہے۔
میوزک کمیشن کے سربراہ سلطان البازعی نے کہا ہے کہ ’ٹک ٹاک کے ذریعہ ہم سعودی نوجوانوں کو فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں‘۔
’یہ ایک طرح کا مقابلہ ہے جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں انعامات کےعلاوہ پوری طرح سے سپوٹ کیا جائے گا‘۔
’ایسے نوجوانوں کو جو مقبولیت حاصل کریں گے انہیں خصوصی مہارتیں سکھانے کے علاوہ تربیتی کورسز سے گزارا جائے گا‘۔