سعودی قیادت کی طرف سے کوریا میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار
’سعودی قیادت نے جنوبی کوریا کے صدرکو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی کوریا میں بھگدڑ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے جنوبی کوریا کے صدرکو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں بھگدڑ میں ہونے والی افسوسناک ہلاکتوں کا علم ہوا ہے‘۔
’ہم ہلاک ہونے والوں کے اعزہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمیوں کی شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا جس میں اظہار افسوس کیا گیا جبکہ زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید ظاہر کی گئی۔