مانٹریال...... کینیڈین سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق اور تجربات کے بعد ایک ایسی بائیک بس تیار کرلی جس پر متعدد افراد سفر کرسکیں گے۔ اسے بنانے والوں نے اسکو سیر وکوکا نام دیا ہے۔ یہ سواری جو نوعیت کے حوالے سے موٹر بائیک ہے۔ اپنے سائز کے اعتبار سے کسی مسافر بس کی طرح ہے اس میں 12افرا د سفر کرسکیں گے اور انکا یہ سفر ایئر کنڈیشنڈ ماحول میں بیحد آرام و سکون سے ہوگا۔ اسکے اندر لگے ہوئے وہیلز ایک ہی قطار میں لگے ہوئے ہیں جسکے طفیل یہ اپنے بس نما سائز کے باوجود کسی بھی بس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے نہ صرف موڑ کاٹ سکے گی بلکہ اسکی رفتار بھی نسبتاً زیادہ ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق بائیک بس گیرواسکوپک ٹیکنالوجی سے تیار ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ کینیڈین سائنسدانوں کی جدت پسندی کا نمونہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت ،ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہے۔ ایسی صورت میں نئی سواری اسکے بہت سارے ٹرانسپورٹ مسائل کا حل بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ ہائیبرڈ اسٹائل کی یہ بس دنیا کی پہلی بائیک بس قرار دی جارہی ہے۔