سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا ایڈورٹائزنگ اینڈ کریٹویٹی سہ روزہ فورم کا آغاز اتوار سے دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تقریب ریاض چیمبرز ایڈورٹائزنگ کمیٹی، بلکونہ تخلیقی پلیٹ فارم اور تخلیقی صنعت سمٹ کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
-

سعودی انٹرٹینمیٹ ایکسپو مملکت میں سیاحتی شعبے کو فروغ دے گی
Node ID: 659751
-

ریاض: انٹرٹینمنٹ ایکسپو میں ساونڈ سسٹم ، لائٹس کی نمائش
Node ID: 669616
-

ریاض میں ' شفٹ 22 ' کے عنوان سے گرافٹی آرٹ فیسٹیول
Node ID: 710721
اس موقع پر ریاض چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اشتہارات اور ایڈورٹائزنگ کمیٹی کے سربراہ محمد الخریجی نے کہا کہ ریاض میں منعقد ہونے والا یہ فورم مملکت میں ہونے والی زبردست ترقی کے ساتھ ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
محمد الخریجی نے مزید کہا کہ ایڈورٹائزنگ سیکٹر میں بڑے بڑے میڈیا اداروں اور سرمایہ کاروں اور تمام عرب ممالک سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے فورم میں شرکت کی ہے جس کا مقصداس شعبے میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور ماہرین کے درمیان ہم آہنگی کو متعارف کرانا اور فروغ دینا ہے۔
یہ فورم اشتہارات، مارکیٹنگ، مواصلات اور ڈیجیٹل میڈیا کی تخلیق سمیت مختلف تخلیقی شعبوں کے سرکردہ ماہرین کو ایک چھت تلے اکٹھا کر رہا ہے۔
ریاض میں منعقد ہونے والے اس تین روزہ فورم میں 46 مقررین، 16 پینل مباحثے، سات ورکشاپس کے علاوہ 24 مختلف نمائشی سٹینڈز رکھے گئے ہیں۔

ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلباء کے لیے رکھے گئے مختلف مضامین میں مشرق وسطیٰ میں اثرانگیز برانڈز کی تخلیق اوراسے احسن طریقے سے پیش کرنے کا طریقہ شامل ہے۔
یہ فورم تمام حاضرین کو یہاں موجود سرکردہ کمپنیوں اور سعودی عرب اور مصرکی مارکیٹوں میں بااثر شخصیات کے ساتھ روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس فورم کا بڑا مقصد مقامی، علاقائی اورعالمی سطح پر بڑی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو بڑھا کر سعودی وژن2030 میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں








