Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستانی اور اماراتی بحریہ کا فائر پاور کا مظاہرہ

مشق کا اہم حصہ دونوں بحری افواج کے بحری و فضائی یونٹس سے فائر پاور کا مظاہرہ تھا (فوٹو: پاکستانی بحریہ)
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کی دو طرفہ مشق نصل البحر 4 کا کراچی میں انعقاد ہوا۔ مشق کے دوران مختلف اقسام کے بحری آپریشنز اور لائیو ویپن فائرنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور اماراتی بحریہ کے ہیڈ آف نیول ٹریننگ بریگیڈیئر سٹاف عبداللہ سلطان نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی چوتھی بحری مشق نصل البحر کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں اور پہلے سے موجود دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔
مشق کا اہم حصہ دونوں بحری افواج کے بحری و فضائی یونٹس سے فائر پاور کا مظاہرہ تھا۔ تمام یونٹس نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
اس موقع پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں بحری افواج کی جانب سے مشترکہ لائیو ویپن فائرنگ کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی جس سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

شیئر: