Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسئلہ کشمیر پر ترکی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں،ترجمان

اسلام آباد... پاکستان نے ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ ترک صدر نے پاکستان اور ہند کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی ۔پاکستان نے ان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی تشویش ہے۔ امریکا سمیت عالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انسانی حقوق اورمسئلے کے حل کے لئے بیانات اورکوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 

شیئر: