Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

فارمیسوں اور دوا ساز کمپنیوں پر 1.6 ملین ریال کے جرمانے

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے 65 فارمیسیوں پر تفتیشی کارروائیا ں کی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے ) نے سال رواں ستمبر کے دوران 65 فارمیسیوں پر تفتیشی کارروائیا ں کی ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’خلاف ورزی کی مرتکب فارمیسوں اور دوا ساز کمپنیوں پر 1.6 ملین ریال کے جرمانے کیے گئے ہیں‘۔
المدینہ اخبار کےمطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فارمیسیوں کو پابند کیا ہے کہ ’دوائوں کے سٹاک میں کمی یا رسد میں رکاوٹ کی فوری اطلاع کی جائے۔ اس کی اطلاع نہ دینا قابل سزا عمل ہے‘۔
تفتیشی کارروائیوں کے دوران فارمیسیاں اس حوالے سے مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں۔
اتھارٹی نے کہا کہ’ انسپکٹرز نے 42 فارمیسیوں کو آن لائن مطلع کرنے والے نظام میں غفلت کا مرتکب پایا ہے جبکہ آٹھ دوا ساز کمپنیوں نے 12 دوائیں مقررہ وقت پر نہیں پہچائیں۔ علاوہ ازیں پندرہ اداروں نے رجسٹرڈ دواوں کی رسد میں کمی کی رپورٹ سے گریز کیا‘۔

شیئر: