Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
تازہ ترین

ریاض سیزن میں پاکستانی ثقافت کے رنگ، گلوکاروں اور فنکاروں کی پرفارمنس

0 seconds of 1 minute, 25 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
01:25
01:25
 
سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں پاکستانی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں چاروں طرف پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھرے نظر آئے۔
پاکستان نائٹ کی تقریب میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی اور نامور کامیڈین اور گلوکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن میں پاکستان نائٹ منائی گئی جس میں پاکستان بھر کے علاقائی اور ثقافتی رنگ نمایاں رہے۔
تقریب میں جہاں فوک گلوکاروں نے بھرپور انداز سے پرفارم کیا وہیں نامور کامیڈین شکیل صدیقی نے بھی مسکراہٹیں بکھیریں اور لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔
پاکستانی نائٹ میں ڈھول کی تھاپ نے بھی رنگ جمایا جس پر منچلے نوجوانوں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔ اس کے علاوہ ٹرک آرٹ کو بھی پیش کیا گیا تھا جس کو سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر نے بھی پسند کیا۔
پاکستانی نائٹ میں شریک پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ سعودی قیادت اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔

شیئر: