اسلام آباد...وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کی۔ہندوستانی الزامات مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کی کوشش اورپاک فوج کے خلاف پروپیگنڈاہے ۔پیر کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیردفاع نے الزام کومستردکرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پارنہیں کی۔ ایسے بیانات کے ذریعے کشیدگی کوہوادی جا رہی ہے جوقابل مذمت ہے ،انہوںنے کہاکہ نئی دہلی ایسے بیانات کے ذریعے اندرونی سیاست کو چمکانے کوشش کررہاہے ،اورمسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹاناچاہتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہند کی جانب سے سیاسی مقاصدکے لئے کشیدگی کوبڑھاناقابل مذمت ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارکی حامل ہے ،کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اورلاشوں کی پامالی کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پاکستان کنٹرول لائن پرپرامن رہنے کیلئے پرعزم ہے۔