مدینہ منورہ (واس) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے 270598 حاجی مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ ان دنوں سب سے زیادہ انڈونیشی حاجی مدینہ منورہ میں ہیں۔ مسجد نبوی شریف کی زیارت کی سعادت حاصل کرکے ہزاروں حاجی رخصت ہوگئے۔ دوسری جانب مکہ جدہ شاہراہ پر 311858 حاجیوں کی وطن واپسی کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ 7705 بسوں سے انہیں مکہ مکرمہ سے جدہ پہنچایا گیا۔