Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

دھوپ کے چشمے سورج گرہن کی شعاعوں سے محفوظ نہیں رکھتے

’دھوپ کے چشمے کے ساتھ بھی گرہن کے وقت سورج کی طرف مت دیکھیں‘ (فوٹو: سبق)
غذا اور دوا بورڈ نے رہائشیوں کو آگاہ کیا ہے کہ دھوپ کے چشمے سورج گرہن کی مضر شعاعوں سےمحفوظ نہیں رکھ سکتے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بورڈ نے سورج گرہن کے دوران دھوپ کے چشموں سے گرہن کا مظاہرہ دیکھنے سے خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جزوری سورج گرہن ہے جس کا مشاہدہ ملک کے بیشترشہروں سے کیا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف سورج گرہن کے باعث  آج ملک بھر کے سکولوں میں طلبہ کو 12 بجے دوپہر چھٹی دی گئی ہے۔

شیئر: