Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

’سعودی فٹبال ٹیم قطر میں منعقد ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے جار ہی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی قومی فٹبال ٹیم  کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے افراد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فٹبال ٹیم قطر میں منعقد ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے جار ہی ہے۔
ملاقات میں وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی فٹبال لیگ کے سربراہ یاسر بن حسن المسحل بھی موجود تھے۔
ولی عہد نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں کھیلنے کی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے حوصلے بلند کئے ہیں۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تین میچ  میں نفسیاتی دباؤ کے بغیر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قومی ٹیم سعودی عرب کی نمائندگی کرنے جارہی ہے ، وہاں کوئی پوزیشن لینا یا نہ لینا یہ نصیب کی بات ہے‘۔

شیئر: