امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی
ہفتہ 22 اکتوبر 2022 22:54
سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان گزشتہ دو ہفتے سے جاری ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے ایک گرام سونے کی قیمت 3.25 سے 4 درھم رہی۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی اورشارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں مختلف قیراط کے سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان گزشتہ دو ہفتے سے جاری ہے۔
گزشتہ دوہفتوں سے سونے کے نرخوں میں کمی تقریبا 11 درھم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رواں ہفتے 22 قیراط سونے کے نرخ 184.75 درھم رہے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 3.5 درھم کم ہیں۔
21 قیراط سونے کی قیمت مارکیٹ میں 176.25 رہی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 3.25 درھم کم ہے۔ اسی طرح 18 قیراط سونے کے نرخ 151 درھم رہے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 3.25 درھم کم ہے۔
سونے کے ایک تاجر کا کہنا تھا کہ ’سونے کے زیورات کے طلب میں کمی کی وجہ دیوالی کا تہوار تھا جس کے باعث گولڈ کوائن کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا‘۔
گولڈ مارکیٹ کے ایک اور تاجر نے بتایا کہ ’سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی ایک وجہ لوگوں میں مختلف کرنسوں کی خرید وفروخت کا بڑھتا ہوا رجحان بھی ہے‘۔