Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی ریلوے کی 71 ویں سالگرہ ، 15 فیصد رعایت کا اعلان

رعایتی نرخوں پرٹکٹیں 15 نومبرتک استعمال کی جاسکتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ کی جانب سے 71 ویں سالگرہ کے موقع پرٹرینوں کے شمالی اورمشرقی روٹس کے لیے 15 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر 2022 سے رعایتی نرخوں پرٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں۔ ویب سائٹ اورایپ پربکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سعودی ریلوے ’سار‘ کی جانب سے رعایت کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ 15 فیصد رعایت بزنس کلاس ، اکانومی اورسلیپرز کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔
ریلوے کی 71 ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی رعایتی نرخوں پرفراہم کی گئی ٹکٹیں 19 نومبر تک استعمال کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: