Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پاکستان کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا منصوبہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چائے فراہم کرنے والی کمپنی منتخب کرنے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک اعلٰی اہلکار نے بتایا کہ ’مسافروں کو تین سے چار ہفتوں میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر فراہم کردی جائے گی۔‘
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں چائے سروس فراہم کرنے والی کمپنی منتخب کرنے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں بڑے ایئرپورٹس سے بین الاقوامی اور مقامی پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو  مفت چائے فراہم کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان کا حوالہ دیتے نظر آئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’چائے کی ایک ایک پیالی، دو دو پیالیاں کم کردیں کیونکہ جو چائے ہم درآمد کرتے ہیں، وہ اُدھار لے کر درآمد کرتے ہیں۔‘
صارفین کا کہنا تھا کہ ’وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق چائے مفت پلا رہے ہیں جبکہ وزیر منصوبہ بندی چائے پینے سے روک رہے تھے۔‘

شیئر: