نیوم میں 25 ممالک کی شرکت سے ساحلی کھیلوں کا آغاز
جمعرات 20 اکتوبر 2022 11:25
’نیوم میں ساحلی کھیلوں کے مقابلے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
نیوم میں آج جمعرات کو ساحلی کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیا کے 25 ممالک سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساحلی کھیلوں کے مقابلے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مختلف ساحلی کھیلوں میں دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
’نیوم میں ساحلی کھیلوں کے عالمی مقابلے کا انعقاد وژن 2030 کے عین مطابق ہے جس میں عالمی مقابلوں کی میزبانی کا ہدف حاصل ہو رہا ہے‘۔
’ساحلی کھیلوں کے عالمی مقابلے کے انعقاد سے نیوم کو ساحلی سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرانا بھی شامل ہے‘۔