Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

مدینہ میں اسلامی آثار کی مرمت  کا کام مکمل، گورنر نے افتتاح کردیا

مسجد الغمامہ، مسجد السقیا، مسجد الرایہ، مسجد ابو بکر، مسجد بنی انیف اور غرس کنویں کا افتتاح کیا گیا‘ (فوٹو: واس)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے اسلامی آثار کی مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ کے سو سے زیادہ اسلامی آثار کی مرمت کا کام منصوبے میں شامل ہے۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فایز اور شہر کے اعلی حکام و عمائدین موجود تھے۔
شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد الغمامہ، مسجد السقیا، مسجد الرایہ، مسجد ابو بکر، مسجد بنی انیف، غرس کنواں اور عروہ بن زبیر کے تاریخی محل کا افتتاح کیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں مزید تاریخی آثار کی مرمت کے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں میدان سید الشہدا، سقیفہ بنی ساعدہ، خندق، مسجد قبلتین اور عثمان کنواں شامل ہے۔
تقریب میں میدان بدر سمیت مقام بدر تک لے جانے والی سڑک پر اسلامی آثار کی مرمت کے منصوبے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

شیئر: