Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

زہریلا فضلہ عام مقامات پر پھینکنے کی سزا دس برس قید یا 30 ملین ریال تک جرمانہ

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب ماحولیاتی سلامتی کے نگراں قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ’ زہریلا فضلہ عام مقامات پر پھینکنے کی سزا دس برس قید یا 30 ملین ریال تک جرمانہ ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’ماحولیاتی قانون کی دفعہ 40 میں ہر اس شخص کو جو زہریلا فضلہ عام کچرے میں ڈالے گا وہ سزا کا مرتکب ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’دس برس قید ، 30 ملین ریال تک جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں‘۔
قومی مرکز کے ترجمان عبداللہ المطیری نے کہا کہ’ زہریلے فضلے سے مراد ماحولیاتی قانون کے بموجب ہر وہ فضلہ ہے جو ماحول کے لیے نقصان دہ اور انسانی صحت کے لیے مضر ہو۔ اس میں انتہائی زہریلے عناصر شامل ہوں یا دھماکہ خیز ہو یا ایسا فضلہ ہو جو مخصوص شراط کے مطابق ٹریٹمنٹ کے بغیر استعمال نہ کیا جاسکتا ہو۔
ترجمان نے سعودی عرب کے تمام اداروں، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ’ وہ مرکز کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے قواعد وضوابط کے بارے میں آگاہی حاصل کریں‘۔

شیئر: