Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025

سعودی عرب کی طرف سے آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم

’ہم عالمی برادری سے فلسطین کے قضیہ کے منصفانہ حل کی امید رکھتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے  آسٹریلیا کی طرف سے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے رجوع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’ہم عالمی برادری سے فلسطین کے قضیہ کے منصفانہ حل کی امید رکھتے ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’عالمی برادی کو چاہئے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کی خواہش کے مطابق خود مختار ریاست بنانے میں مدد کرے جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو‘۔
وزارت خارجہ نے فلسطینی قضیہ کے حوالے سے سعودی عرب کی مستقل پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور عالمی فیصلوں کے مطابق مسئلے حل کا مطالبہ کرتا ہے‘۔

شیئر: