Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

شاپنگ مالز میں کاروبار کے خواہشمندوں کو 10لاکھ ریال قرض دیا جائے گا

ریاض: شاپنگ مالز میں کاروبار کرنے کے خواہشمند سعودی شہریو ں کو 10لاکھ ریال تک قرض دیا جائے گا۔شاپنگ مالز میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو 3ہزار ریال تک تنخواہ دی جائے گی۔ وزارت محنت نے شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کے لئے شہریوں کی آراءمعلوم کر رہی ہے۔ وزارت کے لائحہ عمل میں 5تجاویز پر عمل کیا جائے گا جس سے شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔کاروبار کرنے والوں کو قرض اور 3000ریال ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ملازمت کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ اور کام کرنے والی خواتین کے بچوں کو نرسری کی سہولت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں کام کرنے کے خواہشمندوں کو مفت ٹریننگ کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: