Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دہشت گردوں نے منحرف ہونے والے ساتھی کو قتل کردیا، وزارت داخلہ

ریاض:ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں مزید کہا گیا کہ گروہ کے گرفتار ارکان سے تحقیقات کے دوران اس امر کا بھی انکشاف ہوا کہ دہشتگردوں نے اپنے ایک ساتھی کو جو ان سے منحرف ہورہا تھا اس شک کی بنیاد پر قتل کر دیا تھا کہ وہ انکے بارے میں معلومات سیکیورٹی فورس کو فراہم نہ کردے ۔ گروہ کے ارکان نے اپنے ساتھی کے قتل کی اجازت بیرون ملک اپنی تنظیم کی قیادت سے حاصل کی تھی۔ دہشتگردوں کو کہا گیا تھا کہ باغی کو سائلنسر لگے پستول سے سر میں گولی مارکر ہلاک کیا جائے ۔ دہشتگردوں نے اپنے منحرف ساتھی کا گلہ کاٹ کر اسے انتہائی بے دردی سے قتل کیا بعدازاں اسکی نعش کو مکان میں ہی رہنے دیا جس سے شدید بدبو اٹھنے لگی تو اسے قالین میں لیپٹ کر حرازات کے اسی اڈے پر لے آئے جہاں انہو ںنے دھماکہ خیز مواد بنانے کا کارخانہ قائم کیا ہوا تھا ۔ سفاک دہشتگردوں نے نعش کو خالی میدان میں ایک گڑھے میں دفنا دیا ۔ ترجمان داخلہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تحقیقات کے دوران نعش بھی برآمد کر لی جس کا ڈی این اے کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ مطیع سالم یسلم الصیعری تھا جو قا نون کو مطلو ب تھا ۔ مقتول الصیعری دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا ماہر تھااور وہ اپنی تنظیم کے لئے انتہائی اہم تھا ۔ ترجمان وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکار دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہےں ۔ دہشتگردوں نے معصوم انسانوں کا خون جس بے دردی سے بہایا اسے کسی طرح بھی قبول نہیں کی جاسکتا ۔ ان سفاک قاتلوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر لیں ۔
 
 

شیئر: