Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے جنوبی افریقی وزیر کی ملاقات

دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون وزیر ڈاکٹر گریس نالیدی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنوبی افریقہ میں سعودی سفیر بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

مشترکہ تعاون کے امکانات کے علاوہ خطے میں ہونے والی پیش رفت، مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پربھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ میں سعودی سفیر سلطان اللویحان العنقری بھی موجود تھے۔

شیئر: