سعودی عرب کی زیر صدارت جی سی سی کے وزرا کا اجلاس
جمعرات 13 اکتوبر 2022 21:55
اس موقع پر مشترکہ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی صدارت میں جمعرات کو خلیجی تعاون کونسل ’جی سی سی‘ ممالک کے وزرائے اسلامی امور کا نواں اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق اس موقع پر مشترکہ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد رکن ملکوں کے درمیان اعدادوشمار کی فراہمی کا معیار بلند کرنا اور اعدادوشمار کی حکمت عملی کی سکیم کو نافذ کرنا تھا۔
فہد الدوسری کی زیر صدارت اجلاس کے شرکا نے جی سی سی ممالک کے درمیان اعدادوشمار کے حوالے سے تعاون کے فروغ اور اعدادوشمار کے شعبے میں سٹراٹیجک یکجہتی کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کو نیا رنگ و روپ دینا تھا۔
اجلاس کے شرکا نے اعدادوشمار جمع کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو پیشہ ورانہ آگہی کی فراہمی کی اہمیت، تجربات کے تبادلے، مشترکہ تعاون کی تدابیر موثر کرنے اور جی سی سی ممالک میں شماریات کے عمل کو درپیش مشترکہ چیلنجوں اور عالمی تبدیلیوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے پر مباحثہ ہوا۔