Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض: الملز میں جوازات کا مرکز شام کو بھی کھلا رہے گا

ریاض: شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین کی سہولت کے لئے محکمہ پاسپورٹ نے ڈیوٹی اوقات میں اضافہ کردیا۔ ریاض کے الملز محلے میں واقع محکمہ پاسپورٹ کا مرکز جہاں واپس جانے والے غیر قانونی تارکین کی کاغذی کارروائی مکمل کی جاتی ہے اب شام کے اوقات میں بھی کھلا رہے گا۔ محکمہ پاسپورٹ میں تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر سعود الرشود نے کہا ہے کہ الملز میں جوازات کا مرکز اتوار سے جمعرات تک صبح سے رات9بجے تک کھلا رہے گا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: