کراچی ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 10ارب روپے کی پیشکش کرنے والا لاہور کا رہائشی ہے۔ اس سے کہا گیا کہ عمران کو منا لو تو 2 ارب روپے تمہیں بھی دیں گے۔ اتوار کوکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 ارب روپے کی پیشکش ابتدا تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف یو ٹرن نہیں لیتے بلکہ جھوٹ بولتے ہیں۔ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کے پاس وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا کوئی جوا ز نہیں۔ انہیں مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔ وہ کرسی سے چپکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام میں جا کر معصوم بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بعد کراچی کا رخ کروں گا۔ اس شہر میں پانی اور بجلی کے ایشو ہیں ۔ شہرگندگی میں ڈوبا ہو ا ہے۔ اس کے خلاف مارچ کریں گے۔ ایک وقت تھا جب لوگ چھٹیاں منانے دبئی سے کراچی آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی جاوں گا ۔