Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025

پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر اپنے عہدے سے مستعفی

کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے چھ اگست کو بطور وزیر داخلہ اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ (فائل فوٹو)
پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
منگل کو کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے ٹویٹ کیا کہ ’آج میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پہ اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن طور پر کام کرتے رہیں گے۔
گزشتہ ہفتے کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے ایک بیان پر لندن میں پنجاب کے وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بندے کا ذہنی توازن درست نہیں۔
اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مستعفی ہونے والے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے چھ اگست کو بطور وزیر داخلہ و جیل خانہ جات اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

شیئر: